ھفتہ, 20 اپریل 2024


وزیرتعلیم کی حادثہ میں جاں بحق ہونےوالی بچی کےاہل خانہ سےتعزیت

 کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نجی اسکول میں حادثہ کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے. صوبائی وزیر نے مرحوم بچی کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی.

 سعید غنی کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے پرائیویٹ اسکولز کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے.تحقیقاتی کمیٹی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور بچی کے والدین کی تدفین میں مصروفیات پر ان کا بیان نہیں لیا جاسکا ہے۔

انہوں نےمزیدبتایا کہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بچی کی طبعیت بالکل ٹھیک تھی اور وہ اسکول گئ تو اس کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھاانہوں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایک سے دو روز میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی.اگر واقعہ میں اسکول انتظامیہ ملوث ہوئی تو اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ کی جانب سے بھی کارروائی کی جائے گی۔ بچی کے والدین جس طرح چاہیں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی، ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment