جمعہ, 19 اپریل 2024


آئی بی اے میں فال 2020 تعلیمی سیشن کا آغاز

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ کووڈ19کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے آئی بی اے  میں فال 2020 تعلیمی سیشن کا آغازکردیا گیا۔6 ماہ کی مدت کے بعد اسٹاف اور فیکلٹی ممبران نے سٹی اور مین کیمپس میں طلباء کاخیر مقدم کیا۔ایگزیکیوٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر ذیدی اور جسٹرار ڈاکٹر محمد اسدالیاس نے دونوں کیمپسوں میں طلباء کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں کیمپس میں اساتذہ ، اسٹاف اورطلباء کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سماجی فاصلے کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی جماعتوں کے لئے سیمینار رومز، لیکچرتھیئٹرزاور آڈیٹوریمیز مختص کئے گئے ہیں جبکہ چھوٹی جماعتیں کلاس رومز میں جاری ہیں۔ایس او پیز کی یاددہانی کے لئے مختلف مقامات پر متعدد بینرز آویضاں کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذیدی کا کہنا تھا کہ آئی بی اے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیساتھ صحت مندانہ طرز زندگی کو خاص اہمیت دیتا ہے۔کیمپس میں موجود لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کوبروئے کار لایا جارہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment