جمعہ, 19 اپریل 2024


گریجویٹ پروگرام سےتعلق رکھنےوالےطلباءکیمپس میں منعقدہ کلاسوں میں شرکت کریں گے

کراچی: کوویڈ 19 کے خدشات کے پیش نظر، آئی بی اے کراچی نے دو روزتعلیمی سرگرمیوں معطل کردیں۔تاہم مین اور سٹی کیمپس سمیت دیگر سہولیات آپریشنل امور کے لئے کھلی رہیںگی۔

آئی بی اے اکیڈمک بورڈ نے تعلیمی سرگرمیاں عملی طور پر دوبارہ شروع کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا۔ بورڈ ممبران نے مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز کے لئے تاحال فلیکسیبل لرنگ سسٹم متعارف کرانے کی توثیق کی ہے ۔ اس سسٹم کے تحت آن لائن کلاسز کے انعقاد ہوگا جبکہ طلباء اور فیکلٹی ممبران تدریسی عمل کی تکمیل کے لئے کیمپس میں جانے کا انتخاب کرپائیں گے۔ تاہم، گریجویٹ پروگرام سے تعلق رکھنے والے طلباء کیمپس میں منعقدہ کلاسوں میں شرکت کریں گے۔

میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اکیڈمک بورڈ کی سفارشات اور صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے طلباء کی حاضری میں نرمی برتی جائیگی۔ ہاسٹل کے رہائشیوں کو۔امتحانات کی تکمیل تک ہاسٹل میں ہی رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اکیڈمک بورڈ نے فیصلہ کیا کہ طلباء، عملے اور اساتذہ کی COVID-19 کی جانچ کو مزید بڑھانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز کو مزید بہتربنایا جائیگا۔آئی بی اے نے، ضلعی ہیلتھ آفس کے تعاون سے 14 ستمبر سے طلباء، عملہ اور اساتذہ کے لئے سینکڑوں COVID-19 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں۔

واضع رہے کہ سمیسٹرکے آغاز سے قبل، سرکاری ہدایات کے تحت ، طلباء، اسٹاف اوراساتذہ کے لئے تفصیلی ہدایت نامہ بھی مرتب کیا گیا اور رسائی ممکن بنائی گئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، دونوں کیمپس اور بوائز اینڈ گرلز ہاسٹل میں کوویڈ -19 کی ممکنہ علامات ظاہر ہونے والے اشخاص کے لئے علیحدہ کمرے بھی مختص کئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment