منگل, 16 اپریل 2024


سندھ بھرکےاسکول کھولنےکادوسرافیزمؤخر

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکول کھولنے کا دوسرا فیز مؤخر کردیا. دوسرے فیز میں21ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسزکاآغاز ہونا تھا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرکاری اسکولوں میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا مگر صورتحال قدرے بہتر تھی، 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں ویں جماعت نہیں کھول رہے، صورتحال کا جائزہ لیں گے، 28 ستمبر کو مڈل کلاسز بلاسکتے ہیں، ابتر صورتحال پر مڈل کلاسز کی تاریخ بڑھاسکتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا وفاقی وزیر تعلیم سے بات کروں گا، صورتحال خراب ہوتی نظر آتی ہے تو این سی او سی میٹنگ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہمیں صورتحال کو دیکھتے ہوئے خود بھی فیصلہ کرنا چاہیے، جانتے ہیں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے مگر بچوں کی صحت پر کوئی سجھوتہ نہیں، اسکول کھولنے کے باوجود آن لائن کلاسز کا سلسلہ نہیں روکیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انڈسٹریز کو آسان قرض دینے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک اسکولوں کو بھی بلاسود قرض فراہم کرے، اسٹیٹ بینک اگر بلاسود قرض نہیں دے سکتا تو سود حکومت ادا کرے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment