بدھ, 24 اپریل 2024


قبل ازوقت نتائج کےاعلان پربورڈملازمین اورتمام کامیاب طلباءوطالبات کومبارکبادپیش

کراچی: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا )میٹرک بورڈکراچی کے منتخب نمائندوں کی جانب سےچیئرمین بورڈپروفیسرڈاکٹرسعیدالدین سمیت دیگراہم عہدیدران کوقبل ازوقت نتائج کااعلان کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایپکا کےمنتخب نمائندوں عبدالوہاب لاکھو صدر، سلمان احمد خان سنیئر نائب صدر، ارشاد احمد خان جمالی جونیئر نائب صدر،شکیل لقمان،جنرل سیکریٹری،زیڈ۔ایچ۔ بھٹی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، بلال حسین فنانس سیکریٹری،شعیب سلیم چیمپیئن پریس سیکریٹری اورامیر بخش آفس سیکریٹری نے 1,70,000امیدواروں کی کثیر تعداد کے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود میٹرک سائنس گروپ برائے سال 2020کے امتحانی نتائج کا سب سے پہلے اعلان کرنے پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین،ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر، سیکریٹری بورڈ سید محمدعلی شائق، ایڈیشنل ڈپٹی کنٹرولر ایس۔ ایم۔ طارق کریم، تمام بورڈ ملازمین اور تمام کامیاب طلباء وطالبات کومبارکباددی ہے۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر کہ میٹرک کے طلباء وطالبات کا قیمتی سال ضائع نہ ہوبورڈ ملازمین نے حکومت سندھ کی تجویز کردہ کرونا وائرس سے بچاو ئ کی تمام احتیاطی تدابیرکواختیار کرتے ہوئے شب وروز محنت کرکے ان نتائج کے قبل ازوقت اعلان کو ممکن بنایا جس کے لیے وہ یقینا مبارکبادکے مستحق ہیں۔

اس موقع پرعبدالوہاب لاکھو، صدر ایپکامیٹرک بورڈ کراچی یونٹ نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین صاحب کی سربراہی میں سب سے پہلے نتائج کے اعلان کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اس حقیقت مدنظر رکھتے ہوئے ایسے تمام امیدوارجوبروقت اپنے امتحانی فارمزنہیں جمع کرواسکے تھے چیئرمین صاحب کی جانب سے ان کولیٹ فیس کی مد میں خصوصی رعایت دی گئی تاکہ والدین پرکوئی اضافی مالی بوجھ نہ پڑے او ر کسی بھی طالب علم کا قیمتی تعلیمی سال ضائع نہ ہواوروہ تعلیم سے محروم نہ رہے جویقینا خوش آئند ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment