جمعہ, 26 اپریل 2024


سندھ حکومت کےاحکامات کےتحت بورڈ آفس میں ہرقسم کی پبلک ڈیلنگ پرپابندی عائد

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی تمام طلباء و طالبات کو آگاہ کرتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کی تیاری کا کام حتمی مراحل میں ہے اس لئے اب درج بالا گروپس کے امتحانی فارم وصول نہیں کیے جارہے ہیں لہٰذا تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بور ڈ آفس نہیں آئیں۔

دریں اثناء کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کے احکامات کے تحت بورڈ آفس میں ہر قسم کی پبلک ڈیلنگ پر پابندی عائد ہے۔طلباء و طالبات کے تحفظ کے پیش نظر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ آفس آنے سے گریز کریں اور انٹربورڈ کی دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کیلئے آفیشل ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پر موجود متعلقہ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اسے مکمل پُر کرنے کے بعد اس کی فیس کراچی میں یو بی ایل (UBL) کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں یا میں جبکہ جے ایس بینک کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 0001516113میں جمع کروائیں۔

فارم اور فیس جمع کروانے کا چالان بذریعہ پاکستان پوسٹ یا کوریئر سروس کے درج ذیل پتے پر روانہ کردیں۔آپ کو درکار دستاویز بذریعہ پوسٹ آپ کے دیئے گئے پتے پربھیج دی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment