Print this page

شعبہ کمپیوٹر سائنس اور مشہور عالمی آرگنائزیشن جیٹ برینز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور مشہور عالمی آرگنائزیشن جیٹ برینز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی
 
۔تقریب میں جیٹ برینز کی کسینیاشینی ویز نے سینٹ پیٹرز برگ سے ویڈویوکانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جبکہ جیٹ برینز کی جانب سے مینجر برائے ایجوکیشن سینیاشینی ویز نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کئے۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی پہلی دفعہ ڈیجیٹل ورلڈ کو استعمال کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کررہی ہے۔موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرکے ہی موجودہ چیلنجز کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
 
۔جیٹ برینز کی مینجر برائے ایجوکیشن سینیاشینی ویز کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ کراچی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کے ساتھ ہم باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کررہے ہیں۔اب جامعہ کراچی بھی ایم آئی ٹی،اسٹینڈفورڈاور ڈیوک یونیورسٹی کی طرح جیٹ برینز کی مختلف انوائرمنٹس کے حوالے سے طلبہ کی تربیت کرسکیں گے
 
چیئر مین شعبہ کمپیوٹرسائنس جامعہ کراچی ڈاکٹر ندیم محمود نے کہا کہ جامعہ کراچی کی روز اول سے ہی کوشش ہے کہ طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور مذکورہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہمارا مقصد صرف معاہدے کرنا ہی نہیں بلکہ عملی طور پر طلباوطالبات کو بین الاقوامی ضروریات کے مطابق عالمی سطح کے لئے تیار کرنا ہے۔
 
اس موقع پر مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور شعبہ کمپیوٹرسائنس کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں