ھفتہ, 20 اپریل 2024


NAVTTC کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی کا سرسیدیونیورسٹی کادورہ

کراچی: نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور کورونا کی وبا کے خاتمہ کے بعد کامیاب نوجوان پروگرام کی کلاسوں کے دوبارہ آغاز کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔

سرسید یونیورسٹی کے ڈاکٹر طاہر فطانی(پروجیکٹ ڈائریکٹر) اور ڈاکٹر نعمان علی خان(پروجیکٹ مینجر) نے کامیاب نوجوان پروگرام کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی کی کوششوں اور کاوشوں پر مبنی ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی جسے شاہد ممتاز نے کافی سراہا ۔

انھوں نے معزز مہمان کو طلباء کی صحت کی حفاظت کے لیے سرسید یونیورسٹی نے جو اقدامات کئے ہیں ، اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ۔NAVTTC کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی نے سرسید یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور کلاسوں میں پڑھائی کے عمل کا بذات خود مشاہدہ کیا ۔

انھوں نے اپنے وزٹ کے اختتام پر سرسید یونیورسٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی نے انتہائی مختصر نوٹس پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کامیاب نوجوان پروگرام کی کلاسوں کا دوبارہ آغاز کردیا جو قابلِ تحسین ہے ۔ یہ ان کی شاندار کارکردگی کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment