Print this page

سماجی فاصلہ کےفقدان پرمتعلقہ پرنسپل کوہدایات جاری

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ملیر رزاق آباد پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے اے آرجی گورنمنٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول رزاق آباد پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے کالج میں ایس او پیز اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی تمام اساتذہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ خود بھی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور طلبہ و طالبات سے بھی عمل کرائیں نیز کلاسوں میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر متعلقہ پرنسپل کو ہدایات جاری کیا۔اگر بچے زیادہ ہیں تو انہیں شفٹوں اور متبادل دنوں میں بلایا جائے۔

بچوں کے پاس ماسک نہ ہونے پر بھی صوبائی وزیر برہمی کا اظہار کیا.صوبائی وزیر اپنے ہاتھوں سے بچوں کو ماسک تقسیم کئے۔تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے کلاسوں میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں