بدھ, 24 اپریل 2024


جامعہ کراچی اورپنک پاکستان ٹرسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی:بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور پنک پاکستان ٹرسٹ، کراچی کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کوبا اختیار بنانے میں نہ صرف مدد کرنا ہے بلکہ ملک میں چھاتی کے سرطان سے شفایاب خواتین کی مدد و معاونت بھی کرنا ہے۔

۔ تقریب میں پنک پاکستان ٹرسٹ کے دیگر آفیشل بشمول ڈاکٹر کوثر سلدیرو، صدف صادق مفراح سمیت بین الاقوامی مرکز کے آفیشل بھی موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے پنک پاکستان ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی پاکستان میں خواتین کوبا اختیار بنانے میں اورچھاتی کے سرطان سے شفایاب خواتین کی مدد و معاونت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انھوں نے کہا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا شمارترقی پذیر دنیا کے بہترین حیاتیاتی اور کیمیائی علوم کے اداروں میں ہوتا ہے، بین الاقوامی مرکز اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جونہ صرف آئی ایس او سے سند یافتہ ہے بلکہ "یونیسکوسینٹر فار ایکسلینس کیٹیگری 2 انسٹی ٹیوٹ" کے منصب پر بھی فائز ہے۔

ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے بین الاقوامی مرکز میں موجود تحقیقی و تعلیمی سہولیات کی تعریف کی، انھوں نے کہا پنک پاکستان ٹرسٹ ایک غیر منفعتی اور غیر سرکاری ادارہ ہے جو ملک میں پسماندہ خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے، انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناکر خواتین کو بااختیار بنانے میں نہ صرف معاون ہوگا بلکہ چھاتی کے سرطان اور اور اس کی فوراً تشخیص کے عنوان سے آگاہی پھیلانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment