بدھ, 25 نومبر 2020


انٹرمیڈیٹ کےاسپیشل امتحانات میں شرکت کے لئےایڈمٹ کارڈز جاری

 راولپنڈی:تعلیمی بورڈ راولپنڈی کےزیرِانتظام انٹرمیڈیٹ کےاسپیشل امتحان کاآغازہفتہ 10اکتوبرسےہوگا. 

خصوصی امتحان میں 12299امیدوارشریک ہونگے جبکہ امتحانات کے لئے 66امتحانی مراکز قائم کئےگئے ہیں.

امتحان میں شریک ہونے والے پرائیوٹ اورریگولر طلبا وطالبات کےرول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیں.ریگولرامیدواروں کی رول نمبرسلپس ان کے ادارہ جات پراپلوڈ کردی گئی ہیں جبکہ پرائیوٹ امیدوار کےرول نمبرسلپس ان کےدیئے گئے پتےپر ارسال کردی گئی ہیں اور ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں جہاں وہ اپنا بےفارم نمبر درج کرکے  ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment