اتوار, 15 دسمبر 2024


برطانوی امدادسےبنائے166ا سکولوں کی مرمت کاکام ایک سال بعد بھی شروع نہ ہوسکا

لاہور: برطانوی امداد سے بنائے گئےا سکولوں میں کمروں کی مرمت کا کام ایک سال بعد بھی شروع نہ ہوسکا ۔ پنجاب محکمہ اسکولز کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں بنائے گئے دوسو کمروں کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا۔ طلبہ باہر شامیانوں اور کھلے میدان میں پڑھنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی امداد سے بنائے166ا سکولوں میں کمروں کی مرمت کا کام ایک سال بعد بھی شروع نہ ہوسکا ۔

کمروں کو آپریشنل کرنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کمروں کی چھتیں ناقص ہیں اور کمرے زلزلہ پروف بھی نہیں ہیں جس کے بعد ان کمروں میں کلاسیں لگانے سے روک دیا گیا اور بچوں کو ٹینٹوں میں بیٹھنے کو کہا گیا ۔ ان کمروں کے نقائص دور کرنے کے احکامات دھرے رہ گئے ۔ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی کام شروع نہ ہوسکا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سستی کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس این جی او نے کمرے بنائے تھے اس نے بھی مدد کرنے سے سے انکار کردیا ہے ۔ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہناہے کہ سی ای او لاہور متعلقہ این جی او سے رابطے میں ہیں، جلد کام مکمل کرلیں گے ۔ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلع کے سی ای اوز سے رپورٹ طلب کی جائے گی کہ مرمت کے کام میں تاخیر کیوں ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment