Print this page

این ٹی ایس پاس اساتذہ کی فریادسن لی گئی

کراچی: ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری و ہائر سیکنڈری کراچی ریجن محمد صفر کچھار نے این ٹی ایس پاس سینٹرل کمیٹی اور ایکٹیوسٹس کمیٹی کے ممبران سے کہا ہے کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بھرتی کی تاریخ سے انکریمنٹ دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سے اجازت لیکر جلد معاملات کو حل کر لیا جائے گا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف اختر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں کراچی کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی تنخواہ کے اسٹیجز، 2015 کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کا ترمیمی بل اور اے جی کی جانب سے جاری کردہ لیٹر،کراچی کے تین اضلاع میں خالی اسامیاں ہونے کے باوجود این ٹی ایس پاس اساتذہ کا ڈی پی سی پروموشن نہ ہونا جیسے مسائل شامل تھے ۔

محمد صفر کچھار نے کہا کہ 2015 والے اساتذہ کا بل اسمبلی میں ہے باقی کسی کی تنخواہ نہیں رکے گی ،ڈی پی سی میں کمی کوتاہیاں ہوئی ہیں تو نہیں درست کیا جائے گا اور اساتذہ کو ان کا حق ملے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں