ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس،مختلف شعبہ جات کےنئےصدورکی تقرری کی منظوری

کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مالیاتی ومنصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس منعقدہ ۰۳ستمبر2020 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی پربحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ سعدیہ جاوید کی دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جبکہ شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈکیمیکل ٹیکنالوجی، نباتیات، شماریات، حیوانیات، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،معاشیات، تعلیم،اسلامی تاریخ،سماجی بہبود،فارماسیوٹیکل کیمسٹری،فارما سیوٹیکس،خصوصی تعلیم، اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول پر نئے صدور کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بطورڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر محمد اشرف کمال،شعبہ نباتیات میں پروفیسر ڈاکٹر شہنازداور،شعبہ شماریات میں پروفیسر ڈاکٹر مد ثر الدین،شعبہ حیوانیات میں پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف،شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسزمیں ڈاکٹر باسط انصاری،شعبہ معاشیات میں ڈاکٹر نورین مجاہد،شعبہ تاریخ اسلام میں ڈاکٹر محمد سہیل شفیق،شعبہ سماجی بہبود میں ڈاکٹر محمد ندیم اللہ،شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری میں ڈاکٹر سہیل حسن،شعبہ فارماسیوٹیکس میں ڈاکٹر رابعہ اسماعیل یوسف، شعبہ خصوصی تعلیم میں ڈاکٹر شگفتہ شہزادی جبکہ شعبہ تعلیم میں ڈاکٹر صفیہ عروج اورکراچی میں یونیورسٹی بزنس اسکول میں ڈاکٹر دانش احمد صدیقی کی بطور صدر تقرری کی گئی۔

علاوہ ازیں سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 22 اگست 2020 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 22 اگست2020 ء کی قراردادوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کی منظوری دی گئی اور سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقدہ 19،20 اکتوبر2020 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment