ھفتہ, 20 اپریل 2024


میٹرک اورانٹرامتحان 2021 کیلئےداخلہ شیڈول جاری

لاہور:  پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈزکے تحت میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیئے

پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق میٹرک کا امتحان 6 مارچ اور انٹر کا 7 مئی 2021 سے لیا جائے گا۔ سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 16 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ انٹرمیڈیٹ کی رجسٹریشن 4سے 28 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ ہوگی ۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیا جائے گا اور شیڈول میں تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment