Print this page

رواں برس موسم سرماکی تعطیلات نہیں ہوں گی

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کاکہنا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے اختتام پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہااسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے اور گرمیوں میں کم کردیں گے۔

واضح رہےاس سے قبل این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔ اسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے اور گرمیوں میں کم کردیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں