جمعرات, 18 اپریل 2024


میٹرک کےسالانہ امتحان کیلئےآن لائن داخلہ فارم کاشیڈول جاری

راولپنڈی : بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے آن لائن داخلہ فارم کا شیڈول جاری کر دیا۔

فارم سنگل فیس کیساتھ جمع کرانےکی آخری تاریخ 10دسمبر، دو گنا فیس کیساتھ 21دسمبر، 3گنا فیس کیساتھ 29دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ تین گنا فیس اور 200 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 24فروری2021مقرر کی گئی ہے ۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق ایڈیشنل /مارکس امپروومنٹ کرنے والے امیدواران داخلہ فیس بمع پروسسنگ فیس کے ساتھ سند/سرٹیفیکیٹ فیس 600روپے جمع کروائیں گے ۔

نئے الحاق شدہ ادارہ جات کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ /ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10ایام کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعایت ہو گی اس وقت کے بعد جو بھی فیس کا شیڈول چل رہا ہو گا اُس کے مطابق فیس وصول کی جائیگی۔

ریگولر ادارے (سرکاری/الحاق شدہ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعدفارم کی ہارڈ کاپی (کم ازکم80گرامA-4سائز کاغذ پر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی میں میٹرک برانچ میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے ۔

پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کے سہولت سنٹر(Facilitation Centre) واقع بورڈ کیمپس مورگاہ، راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائے گا۔ کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ بورڈ آفس سے رابطہ کرے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment