جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی نےالحاق شدہ کالجزمیں داخلوں کی مزیدمہلت دےدی

کراچی : جامعہ کراچی نے الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں 30نومبر2020 ء تک1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment