بدھ, 24 اپریل 2024


داخلہ ٹیسٹ 2021 کورونا ایس اوپیزکے تحت لینے کا فیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ 2021 کورونا ایس او پیز کے تحت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

رواں سال جامعہ کراچی میں بیچلرز پرگرام کے22 اور ماسٹرز کے 6 شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ دسمبر میں ہوگا۔

شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ10 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے داخلہ ٹیسٹ کےلئے امتحانی مراکز میں اضافہ کیا جائے گاجبکہ ٹیسٹ کے دوران ہینڈ سنیٹائزر، سماجی فاصلہ اور ماسک پہننے پر عمل در آمد کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment