ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی نےداخلہ فارم جمع کرانے کےلئےنئی تاریخ مقررکردی

کراچی : جامعہ کراچی نےڈاکٹر آف فارمیسی،ویژول اسٹڈیز اور بیچلرز،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی

۔انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،ویژول اسٹڈیز،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بیچلرز،ماسٹرز (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2021 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے،خواہشمند طلبہ02 دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام)،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام)میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment