ھفتہ, 16 جنوری 2021


سمسٹرخزاں2020ء میں داخلےکےمنتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2020ء میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں

جاری کردہ فہرست میں ایم ایس سسٹینیبل انوائرمنٹل ڈیزائن ،ْ ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن اور ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروںکے نام شامل ہیں ۔

یونیورسٹی منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک خطوط ارسال کر رہی ہے ۔

داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk  پر فراہم کردہ میرٹ لسٹوں سے بھی کرسکتے ہیں۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی ہدایات پر میرٹ لسٹیں مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر مرتب کی گئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء میں میرٹ بیسڈ پروگرامز )پی ایچ ڈی ،ْ ایم فل ،ْ ایم ایس سی ،ْ ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز( آفر کئے تھے۔

ٹیفل(TEFL)اور ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹینشن پروگرامز کی میرٹ لسٹیں تیار کی جارہی ہے۔
عنقریب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لگادی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment