Print this page

نئےتعلیمی سال کی کلاسز 15 فروری 2021ء سےشروع کی جائیں گی

کراچی: شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ڈینز و ایڈمیشن ٹیکنیکل کمیٹی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی میں ہونے والے تعلیمی نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، جس کیلئے ایک جامعہ حکمت عملی مرتب کی گئی ہےجس کے تحت سیکنڈ سیمسٹر کے تمام بیچز کی آن لائن کلاسز 22 جنوری 2021ء تک چلانے اور موسم سرما کی چھٹیاں معطل کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئےہیں۔

سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں گے، جو 25 جنوری 2021ء سے 12 فروری 2021ء تک جاری رہیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تعلیمی سال 2021ء کے تحت نئے تعلیمی سال کی کلاسیں 15 فروری 2021ء سےشروع کی جائیں گی۔

شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر ُا کی زیر صدارت ہونے والے آن لائن اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو کے علاوہ مختلف شعبوں کے ڈینز اور ایڈمیشن ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے داخلہ کی تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرنے کی بھی منظور دی گئی جس کے تحت داخلے کے خواہشمند اب 18 دسمبر 2020ء تک آن لائن فارم جمع کرا سکیں گے۔

اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جامعہ سندھ میں زیر تعلیم طلباء کا مستقبل انہیں عزیز ہے، اس لیے کوشش کرکے ان کا قیمتی وقت بچایا جائیگا اور انہیں بروقت ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ کورونا کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود یونیورسٹی کو تعلیمی کیلنڈر پر لایا جائیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں