منگل, 26 جنوری 2021


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاسمسٹربہار2020امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان

سرگودہا : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹربہار2020کے منسوخ ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان کردیا۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد ہاشم خان نیازی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تعطیلات کے دوران26 نومبر2020 سے شروع ہونے والے جن پرچہ جات کو منسوخ کیا گیا تھا انہیں از سرِ نو 18 جنوری 2021 سے شروع کیا جا رہاہے۔

جس میں شرکت کے لئے امید وار انٹر نیٹ سے اپنی نئی رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے 18 جنوری سے تمام تعلیمی ادارے سلسلے وار کھولنے کااعلان کیا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کاشیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔
یا د رہے امتحانات مکمل ایس او پیز کے تحت لئے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment