منگل, 26 جنوری 2021


پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تمام الحاق شدہ کالجز اور پرائیویٹ امیدواروں کومطلع کیا گیا ہے کہ داخلے صرف آن لائن ہوں گے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیں ہوں گے۔

بی اے /بی ایس سی میں کمپارٹمنٹ کے حامل امیدوار بھی شیڈول کے مطابق آن لائن داخلے بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون 2020ء کے امتحان میں شامل طلباء وطالبات ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امتحان میں داخلہ بھیجنے کے لئے اہل ہوں گے اور اس کے لئے انہیں پارٹ ون کے رزلٹ کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر امیدواربرائے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون سالانہ 2021ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم کی تاریخ 25جنوری 2021ء تا10فروری 2021ء ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 11فروری 2021سے 17فروری 2021ء تک فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔ اسی طرح لیٹ کالج /پرائیویٹ امیدوار/امپرووڈویژن اور ایڈیشنل مضامین برائے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون سالانہ 2021ء کے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی تاریخ 12جنوری 2021ء تا 29جنوری 2021ء ہے اور ڈبل فیس کے ساتھ 30جنوری 2021تا 10فروری 2021ہے۔

اسی طرح ریگولر امیدواربرائے اورلیٹ کالج /پرائیویٹ امیدوار/امپرووڈویژن اور ایڈیشنل مضامین برائے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ IIسالانہ 2021ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم کی تاریخ12جنوری 2021ء تا25جنوری 2021ء ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 26جنوری 2021تا2فروری 2021ء ہے۔ایسے امیدوار جن کاسپلیمنٹری امتحان2020ء میں آخری چانس تھا اور کووڈ ۔19میں امتحانات نہ ہونے کے باعث سے پیپردینے سے قاصر رہے وہ بھی سالانہ امتحان2021ء میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment