Print this page

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کاداخلہ برائےفال سیمسٹر2020 کااعلان

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےداخلہ برائے فال سیمسٹر 2020 کااعلان کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ، ایم اے/ایم ایس سی/ایم بی اے کے دوسالہ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری 2021 مقرر کی گئی ہے۔

داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کی لسٹ 2 فروری 2021 کو جاری کردی جائےگی جس کے بعد امیدواروں کو 9سے 11 فروری 2021 کے دوران انٹرویو کےلئے بلایا جائے گا۔

داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ 15 فروری اور داخلہ فیس 19فروری 2021 کو جمع ہونگےجبکہ دوسری میرٹ لسٹ 24فروری 2021کو جاری کردی جائے گی ۔

کلاسز کا باقاعدہ آغازیکم مارچ 2021 سے ہوگا۔آخری تاریخ کے بعد کسی کا داخلہ فارم قابل قبول نہیں ہوگا طلبہ مزید معلومات کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ  www.kiu.edu.pk  پر دیکھ سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں