ھفتہ, 20 اپریل 2024


کوروناایس اوپیزپرعمل درآمد,تعلیمی اداروں کی نگرانی کےلئےکمیٹیاں تشکیل

راولپنڈی: صوبےبھرمیں طویل بندش کےبعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنےکے حوالے سےحکمت عملی تیارکرلی گئی.

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نےیکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنےکی حکمت عملی تیارکرلی ہےجس کےمطابق ایس اوپیزپرعمل درآمدنہ کرنےوالے اسکولوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی. 

ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی کےساتوں تحصیلوں کےسرکاری و نجی اسکولوں میں کوروناایس اوپیزپر عمل درآمدیقینی بنانے کےلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں. جن کی نگرانی ڈی پی اوز روزانہ کی بنیادپراسکولوں کا معائنہ کریں گے.

اسکولوں کئ معائنہ کی رپورٹ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوبھجوائی جائےگی.

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےوالے اسکول سربراہان ومالکان کے خلاف کارروائی کی جائےگی. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment