جمعہ, 19 اپریل 2024


پنجاب کےسرکاری میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں نئی کلاسزکی تاریخوں کااعلان

لاہور: پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں نئی کلاسز کی تاریخوں کااعلان ہوگیا۔

پنجاب بھر میںفرسٹ ائیر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسز کا آغاز 22 فروری جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں یکم مارچ سے ہوگا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر وفیسر جاوید اکرم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اورپنجاب کے سرکاری اداروں کے پرنسپلزاور وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں روایتی وائٹ کوٹ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

کالج پرنسپل کی سفارش پر ایسے طلبہ کی فیس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز خود ادا کریگی۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی ہوا کہ کسی غریب طالب علم کو محض فیس نہ ہونے پر داخلے سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر اللہ رکھا نے کہا سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی 95 فیصد سیٹوں پر داخلہ مکمل ہو چکا ہے ،فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کی گئی۔

اجلاس میں حفظ قرآن ٹیسٹ اور میڈیکل بورڈ کے فیصلوں کیخلاف اپیل کیلئے ایپلٹ بورڈز بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment