جمعرات, 25 فروری 2021


جامعہ کراچی نےکم سلیبس پرمبنی امتحانی پرچےکی تیاری کی درخواست منظور کرلی

کراچی: جامعہ کراچی نےکالج اساتذہ کی جانب سےکم سلیبس پرمبنی امتحانی پرچےکی تیاری کی درخواست منظور کرلی۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید ظفر حسین کے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن کلاسز کے انعقاد کے نتیجے میں متعلقہ کالج اساتذہ کی جانب سے کم سلیبس پر مبنی امتحانی پرچے کی تیاری کی درخواست کو شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے منظور کیاہے تاکہ سالانہ ڈگری پروگرام کے امتحانات 2020 ء کا انعقاد ہوسکے۔

مذکورہ درخواست صرف نان پروفیشنل ڈگری لیول امتحانات 2020 ء کے لئے منظور کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment