Print this page

محمد علی جناح یونیورسٹی میں اوپن ھاوس سیشن کل منعقدہوگا

کراچی: محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) کے یکم مارچ سے شروع ہونے والے نئے سیمسٹر اسپرنگ-21 میں داخلوں کے خواہشمند طلباء اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لیے اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد کل ہوگا۔

ماجو کے زیرِ اہتمام یکم مارچ سے شروع ہونے والے نئے سیمسٹر اسپرنگ-21 میں داخلوں کے خواہشمند طلباء اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لیے اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد کل صبح دس بجے سےشام پانچ بجے تک یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہو گا ۔

یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق ماجو کے تمام اساتذہ اوپن ہاؤس سیشن کے دوران طلبا اور ان کے والدین کو یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے تمام ڈگری پروگراموں کی اہمیت سے آگاہ کریں گے اور طلبہ کو ان پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے ان کے ذہنی رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے مشاورت فراہم کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں