جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ این ای ڈی میں آل پاکستان انٹرورسٹی فٹبال (ویمن) چیمپئن شپ کاانعقاد

جامعہ این ای ڈی میں ایچ ای سی،اسلام آباد کے اشتراک سے آل پاکستان انٹرورسٹی فٹبال (ویمن) چیمپئن شپ کا انعقادکیا گیا۔

اس موقع پرمہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور شیخ الجامعہ کراچی یونیورسٹی خالد محمود عراقی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پرسیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا کہناتھاکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپورٹس پالیسی پر کام کررہے ہیں،کھیل کے میدان میں طالبات کا آگے آنا بہت ضروری ہے، جامعہ این ای ڈی کا کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار رہا ہے کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپورٹس پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے میدان میں طالبات کا آگے آنا بہت ضروری ہے کیوں کہ خواتین،معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذا کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے 100 مکمل ہونے پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ این ای ڈی کھیلوں کی ترقی میں بھی اہم کردار رہی ہے،بین الاقوامی سطح کا ٹارٹن ٹریک، یہاں کا فٹبال گراؤنڈ جب کہ اس شاندار فٹبال مقابلوں کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ یونیورسٹی پاکستان بھر سے طالب علموں کے کھیل کی جانب رجحان کو ترقی و ترویج دے رہی ہے۔

May be an image of 4 people, people standing and outdoors

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کافٹبال ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جیتنے کی خوشی اپنی جگہ ہے لیکن مقابلوں میں شرکت ازحد ضروری ہے۔کووڈ کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت کو محدود کرنا وقت کا تقاضہ تھا،اب کھیل کے میدانوں کا آباد ہونا خوش آئند ہے۔

May be an image of one or more people, people standing and outdoors

نوجوانوں کی توجہ سائبر ورلڈ سے آزادی کی جانب مبذول کرواتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ مزید کہا کہ کھیل،انسان کو پریشر جھیلنا سیکھاتا ہے، یہ سیکھ کامیابی کی کنجی ثابت ہوتی ہے۔

 جامعہ ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونی ورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے اسپورٹس سیکشن کے تحت ان مقابلوں کا آغازآج سے کیا گیا ہے۔

May be an image of 3 people, people standing and outdoors

میزبان ٹیم این ای ڈی یونی ورسٹی سمیت پاکستان بھر سے10 تعلیمی اداروں کی طالبات ان فٹبال مقابلوں میں حصّہ لے رہی ہیں، جن میں کراچی یونی ورسٹی،بے نظیر بھٹو شہید یونی ورسٹی لیاری، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی،پنجاب یونی ورسٹی لاہور، لاہورویمن کالج یونی ورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونی ورسٹی ملتان، ویمن یونی ورسٹی ملتان وغیرہ شامل ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment