بدھ, 24 اپریل 2024


جامعہ اردونےداخلہ ٹیسٹ(شام)برائے2021 کی تاریخ کااعلان کردیا

کراچی: جامعہ اردو نے داخلہ ٹیسٹ(شام)برائے2021 کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو کے زیر اہتمام شعبہ فارم ڈی اور کمپیوٹرسائنس میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 13 مارچ بروز ہفتہ منعقد کیا جائے گا۔

داخلہ ٹیسٹ میں شریک امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنے ایڈمٹ کارڈ جامعہ کی ویب سائٹ سے https://bit.ly/3bFHXeN  ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔امتحانی مرکز میں شریک ہونے کے لئے فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزرساتھ ہونا ضروری ہے بصورت دیگر انہیں کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فارم ڈی ٹیسٹ کے لئے 60فیصد سے کم اور بیچلرآف کمپیوٹرسائنس میں 50 فیصد سے کم نمبرحاصل کرنے والے امیدوار اہل نہیں ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment