ھفتہ, 20 اپریل 2024


سالانہ امتحانات برائے2021کےاسکروٹنی فارم جمع کرانےکی ہدایت جاری

کراچی: انٹر بورڈ نےسالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 7دسمبر سے بروز جمعرات 6 جنوری 2022ء تک وصول کیے جائیں گے۔

اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم بمع فیس درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے انٹربورڈ کراچی کی طرف سے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی جاچکی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

علاوہ ازیں درج بالا گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment