جمعہ, 19 اپریل 2024


ہمدردیونیورسٹی کےزیراہتمام چوتھےکریئرفیئر2022کاانعقاد

کراچی: ہمدرد یونی ورسٹی کی جانب سے حال ہی میں پاس آئوٹ ہونے والے طلبہ کےلیےایکسپوسینٹرمیں ایک روزہ کریئر فیئر2022ء کا انعقادکیا گیاْ

جس میں سینکڑوں بڑے کارپوریٹ اداروں اورملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے اور ہمدرد یونی ورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کے انٹرویو کیے۔

کریئر فیئر کا افتتاح ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد نےکیا ۔ مہمان ِ اعزازی سینٹر عبدالحسیب خان، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن اور رجسٹرار کلیم احمد غیاث نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ سعدیہ راشد نے منتظمین کو سراہا اور فیئر میں ملک کے نامور کارپوریٹ اداروں کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ملکی معیشت کے بہتری کی جانب گامزن ہونے کی علامت ہے۔ ہمدرد یونی ورسٹی روز اول سے ملک کی ترقی کے لیے بہترین افرادی قوت تیار کرنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔

کریئر فیئر میں کارپوریٹ، تعلیمی، فیشن، میڈیا، فنانس، بینکنگ، ہیلتھ سیکٹر، فارما سوٹیکل اور سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے سوسے زائداداروں نے اپنے اسٹال لگائے۔ کریئر فیئر میں نوجوانوں کا جوش نظر آیااور طلبہ کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں افراد نے شرکت کی۔

ہمدرد یونی ورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سید شبیب الحسن نے کہا کہ آج کا ایونٹ ہمدرد کے طلبہ نے منعقد کیا ہے۔ اس ایونٹ کے کامیاب انعقادسے اُن کی قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں کا بہترین اظہار ہوا ہے۔ ہمدرد یونی ورسٹی کارپوریٹ اداروں کو مستقبل کے پروفیشنل لیڈرز فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ اُنہوں نے ایونٹ کے شراکت دار rozee.pk اور ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ سمیت تمام حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment