Print this page

انٹرمیڈیٹ بورڈکراچی نےانٹرسال دوم کےدوسرےمرحلےکےامتحانات کاشیڈول جاری

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے دوسرے مرحلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

انٹربورڈ کراچی کے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلہ میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات بروز جمعہ 29جولائی 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز ہفتہ 20اگست2022ء تک جاری رہیں گے۔

تمام امتحانات دوپہر کی شفٹ میں 2 بجے سے 5بجے تک لیے جائیں گی

پرنٹ یا ایمیل کریں