Print this page

وزیرتعلیمی بورڈاسماعیل راہوکاغیرملکی افرادکاسندھ سےتعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنےکےمعاملےپرنوٹس

کراچی: وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نےغیر ملکی افراد کا سندھ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنےکے معاملے پرنوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی افراد کا سندھ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کےانکشاف پروزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نےمعاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری جامعات و بورڈ محمد مرید راہموں کو تحقیقات کا حکم دے دیاہے.

اس حوالے سےوزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہونے سیکریٹری جامعات و بورڈ کوہدایت دی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے ہدایت غیر ملکی افراد کو میرپورخاص بورڈ میں امتحانات میں جس نے بھی بٹھایا ہے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ملوث افسران کیخلاف کارروائی کرکے ان کو معطل کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں