Print this page

ایم بی اےاورایم بی اےایگزیکیٹوکی داخلہ فیس جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم بی اے اورایم بی اے ایگزیکیٹو کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) اورایم بی اے ایگزیکیٹو(ڈھائی سالہ) پروگرامزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 26 اگست 2022 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں