ھفتہ, 20 اپریل 2024


مشیل کی روشن مستقبل کے لئے ایک نئی مشعل

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کےحوالے سے بیداری بڑھانے کےلیے امریکی خاتون اوًل مشیل اوباما نے ہفتےکے روز 'گلوبل سیٹیزن فیسٹیول' کی شاندار تقریب میں لڑکیوں کی تعلیم کی ایک نئی مہم کا آغاز کیا۔ عالمی غربت اور عدم مساوات پر بیداری کے حوالے سےنیویارک کے سنٹرل پارک میں منعقدہ گلوبل سیٹیزن میلے کےسامعین کو مخاطب کرتے ہوئے مشیل اوباما نے کہا کہ ’اس وقت 62 لاکھ لڑکیاں اسکولوں میں نہیں ہیں اور ہمارے لیے یہ بات اہم ہے کہ یہ سب ہماری لڑکیاں ہیں۔ وہ بھی تعلیم حاصل کرنےکےلیے ویسے ہی مواقع کی مستحق ہیں جیسا کہ میری بیٹیوں، آپ کی بیٹیوں اور تمام بچوں کے پاس موجود ہیں‘۔ تعلیم کے فروغ کی خواہاں خاتون اول مشیل اوباما کی نئی مہم'64 ملین گرلز' خاص طور پر دنیا کی ان لاکھوں لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی کےلیےسماجی اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہےجو اس وقت اسکولوں میں نہیں ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر لوگوں کو ٹوئٹر کے رجحان #ہیش ٹیگ کے ساتھ ملین گرلز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اسکول کی تعلیم کےحوالےسےتصاویر پوسٹ کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment