جمعہ, 19 اپریل 2024


گورنمنٹ نیو علیگڑھ کالج ٹنڈو آدم نے داخلے میں توسیع کا اعلان کردیا

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) گورنمنٹ نیو علیگڑھ کالج ٹنڈو آدم نے بی کام ، ایم کام، بی اے، بی ایس سی کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نیو علی گڑھ کالج ٹنڈو آدم کے یونیورسٹی آف شہید بے نظیر بھٹو نوابشاہ سے منسلک بی اے، بی ایس سی، بی کام، ایم کام پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 15دسمبر تک بڑھا دی ہے۔اعلامیہ کے مطابق کالج پرنسپل قاسم علی ماتھا نے کہا ہے کہ ایسے طلبا و طالبات جو کسی بنا پر داخلے نہں لے سکیں اب وہ 15 دسمبر تک اپنا داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment