جمعرات, 25 اپریل 2024


گلِ داؤدی کے 28 رنگوں کا میلہ!

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام گزشتہ روز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فیصل آباد کیمپس میں گل داؤدی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز رفعت اقبال نے کیا جبکہ مسز عائشہ رفعت اقبال سمیت اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے بھی نمائش میں شرکت کی۔ پنجاب کالج آف سائنس کے طلبہ نے گل داؤدی کی 28 سے زائد اقسام کو خوبصورتی سے سجایا، اس کے ساتھ ساتھ زرعی یونیورسٹی اور ایس او ایس ویلیج کے بچوں کی طرف سے لگائے گئے خصوصی اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ نمائش میں شریک شہریوں نے پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ اور طلبہ کی کاوش کو سراہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment