ھفتہ, 20 اپریل 2024


طلباء کو نئی ٹیکنالوجیز کی پیچیدگیوں کوسمجھنا ہوگا، ڈاکٹر روشن

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹوریٹ آف کنٹنیونگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) نے عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی سے آگہی کیلئے آئی سافٹ انکارپوریشن امریکا کے ساتھ مل کر انعقاد کیا جس میں یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹس کے تمام چیئرپرسن ، اساتذہ ، کلیہ ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دائود یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اُبھرتی ٹیکنالوجی پر چار مختلف سیشنز میں نئی ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ رہنے اور انہیں درست طریقے سے استعمال کے حوالے سے بتایا گیا ۔ آئی سافٹ انکارپوریشن امریکا کے صدر ڈاکٹر روشن اے شیخ نے طلبہ کو لیکچر دیا اور اُبھرتی ٹیکنالوجی سے متعلق معلوماتی مواد فراہم کیا۔ ڈاکٹر روشن اے شیخ نے منعقد ہونے والے چاروں سیشنز میں طلبہ کو مفید اور جدید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ سائبر سیکورٹی چیلنجز ، بگ ڈیٹا میں مہارت حاصل کرکے طلباء اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں ، دنیا بدل رہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے کاروبار کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم ، سائبر وار کا رجحان بڑھ گیا ہے جس سے نمٹنے کیلئے طلباء کو نئی ٹیکنالوجیز کی گہرائیوں اور پیچیدگیوں کا سمجھنا ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment