جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ کراچی کے طلبا و طالبات کا منفرد کارنامہ!

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے فائنل ایئر کے طلبہ نے اپنی نوعیت کا پہلا ٹی وی نیوز بلیٹن تیارکرلیا ہے ۔اس بلیٹن کو طلبہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت ترتیب دیا ہے ۔ٹی وی پروڈکشن کے کورس میں فائنل ایئر کے طلبہ نے کور س سپر وائزر نوید ارشد صدیقی کے ساتھ پروڈکشن کے تمام مراحل میں اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا نہ صرف مظاہرہ کیا بلکہ اس کو نکھارا بھی ہے ،خاص طور پر کورس میں پروگرام تجاویز اور میزانیہ کے ساتھ اسکرپٹ کی تیاری ، نیوز اینکرنگ، عکاسی،موشن گرافکس اور ویڈیو ایڈیٹنگ پر عبور حاصل کیا گیا۔شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمود غزنوی ،فیکلٹی ممبران اور شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے طلبہ کی کا وشوں کو سراہتے ہوئے شعبہ میں ٹی وی پروڈکشن کے حوالے سے سہولتوں کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہارکیا -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment