جمعرات, 25 اپریل 2024


نیشنل کنسورشیم ، جامعہ کراچی کو نظر اندازکرنا باعث تشویش ہے،ڈاکٹر مونس

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی کے زیراہتمام منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’عصر حاضر اور سماجی علوم‘‘ کی ہائرایجوکیشن کمیشن سے سماجی علوم کے شعبہ کی پاکستان میں ترقی کے لئے سفارشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل کنسورشیم آف سوشل سائنسز کے قیام میں جامعہ کراچی کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کی صرف سات جامعات کونمائندگی دی ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ایچ ای سی کو چاہیئے کہ ان معاملات میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے سماجی علوم پر اعلیٰ تعلیمی پالیسی مرتب کی جائے ۔

پاکستانی سماجی علوم کے اسکالرز کو چاہیئے کہ وہ سماجی علوم کے شعبہ جات میں ٹیکسٹ بک مرتب کریں تاکہ پاکستانی طلبہ میں سماجی علوم کی اہمیت اور افادیت کو بہتر طریقے سے اجاگرکیا جاسکے۔ سفارشات میں ایچ ای سی کو ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں معیاری تحقیق کو لازمی بنانے کے لئے جامعات کو تحقیق کے طریقہ کار سے متعلق تربیتی ورکشاپس منعقد کروانے کی سفارش کی گئی۔

پاکستان میں سماجی علوم کی ترقی اور ایک اہم شعبہ کے طور پر سامنے لانے کے لئے کونسل آف سوشل سائنسز اسلام آباد کی ایچ ای سی سے فنڈنگ کی سفارش کی گئی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment