بدھ, 24 اپریل 2024


جا معہ کراچی نے بی کام ریگولر کے امتحا نات کی تاریخ کا اعلان کر دیا !

ایمز ٹی وی ( تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات 2015 ء بروزبدھ20 جنوری2016 ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلباء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں29 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں50 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے ۔ جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام منعقد ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment