Monday, 30 September 2024


شہر میں پراپرٹی کا مستقبل تابناک ہے

 

ایمز ٹی وی(تجارت ) زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ایکسپو کے دوسرے اور آخری روز کے مہمان خصوصی آباد کے چیئر مین محسن شیخانی تھے جنہیں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ایکسپو سنٹر کراچی کے ہال نمبر 4اور5میں جاری نمائش کے 75سے زائد سٹالز کا دورہ کروایا۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائشوں کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔ ہم نے گزشتہ سال پانچ بڑی ایکسپوز کا انعقاد کیا تھا جبکہ کراچی کی یہ ایکسپوان سب سے زیادہ کامیاب ایکسپو ہے ’جس میں دو روز میں 85ہزار سے زائد افرادنے شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

عوام الناس کی اس بڑی تعداد میں شرکت سے ہمیں یہ یقین ہے کہ شہر میں پراپرٹی کا مستقبل تابناک ہے ۔ ایکسپو کے آخری روز بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

Share this article

Leave a comment