Monday, 30 September 2024


ترکمانستان نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایران کو گیس کی فراہمی محدود کردی

 

ایمزٹی وی(تجارت) ترکمانستان نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایران کو گیس کی سپلائی محدود کردی، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے ذمہ گیس کی مد میں بڑی رقم واجب الادا ہے، جس کے باعث اسے یکم جنوری سے گیس کی سپلائی محدود کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان ہر سال ایران کو 9 ارب کیوبک میٹر گیس سپلائی کرتا ہے، تاہم ایران کی

قومی گیس کمپنی 2013ء سے اس کے واجبات ادا نہیں کررہی، جس کے باعث سپلائی محدود کردی گئی ہے تاہم انہوں نے واجبات کی مالیت سے آگاہ نہیں کیا۔ ادھر ایرانی حکام نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران گیس واجبات کی مد میں 4.5 ارب ڈالر پہلے ہی ادا کرچکا ہے، جو رقم واجب الادا ہے، اس کا تعلق

پابندیوں کے دور سے ہے جب ایران ادائیگی سے قاصر تھا۔

 

Share this article

Leave a comment