Sunday, 29 September 2024


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےاحتجاج کرنےوالےطلباکےخلاف کارروائی کرنےکافیصلہ کرلیا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے احتجاج اور کیمپس میں وی وی آئی پی کی جامعہ آمد میں خلل ڈالنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ سٹوڈنٹ ڈسپلنری کمیٹی، پرووسٹ کمیٹی، ڈینز کمیٹی، رجسٹرار آفس، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور سٹوڈنٹ افیئرز کے اراکین پر مشتمل ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کی قیادت کرنے اور طلبا کو احتجاج پر اُکسانے والے طلبا کا فوری طور پر داخلہ بند ،جامعہ میں داخلے پر پابندی، طلبا کا LMS اکاؤنٹ معطل اور احتجاج کی سربراہی کرنے میں ملوث گریجویٹس کی ڈگریوں کو منسوخ کیاجا ئیگا ۔

یونیورسٹی نے HEC کے قوانین کے مطابق دس فیصد فیسوں میں اضافہ کیا مگر چند مٹھی بھر طلبا ذاتی مفادات اور تشہیر کے لئے جامعہ کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment