Friday, 20 September 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
کراچی: خوبرو پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہورہاہے۔
 
اداکارہ مہوش حیات اداکاری میں تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں تاہم فلموں میں آئٹم نمبرز کے لیے فلمسازوں کی پہلی پسند بھی مہوش حیات ہی ہوتی ہیں۔ مہوش فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ میں ’’بلی‘‘ اور ’’چھلاوا‘‘میں ’’چڑیا‘‘ جیسے آئٹم نمبرز پر پرفارم کرچکی ہیں۔ جہاں ان کے آئٹم نمبرز مداحوں میں مقبول ہوئے، وہیں انہیں آئٹم نمبرز پر پرفارم کرنے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن وہ مہوش حیات ہی کیا جو تنقید سے ڈر جائیں۔
 
حال ہی میں مہوش حیات کافلم ’’باجی‘‘ کے لیے فلمایا گیا نیا آئٹم سانگ ’’گینگسٹرگڑیا‘‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے جس میں مہوش گینگسٹر بنیں اپنے رقص اور قاتل اداؤں سے لوگوں کولُبھاتی نظر آرہی ہیں۔
 
گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بالی ووڈ کی نامور گلوکارہ سنیدھی چوہان نے گایا ہے جب کہ اس کی اوریجنل کمپوزیشن طحہٰ ملک نے کی ہے۔ گانے کے بول عثمان خالد بٹ نے لکھے ہیں اور کوریوگرافی بھی انہوں نے ہی کی ہے۔
 
واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ رواں ماہ 28 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں اداکاہ میرا اور عثمان خالد بٹ کے علاوہ اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، فلم کا انتظار شائقین بے صبری سے کررہے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت میں جواب جمع کروایا ہے کہ عزیر بلوچ کو11 اپریل2017 کو پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی والدہ کی بیٹے کی پیشی کے لیے درخواست پر اے آئی جی لیگل اور ڈپٹی آٹارنی جنرل کو جواب کیلیے مہلت دیدی۔

دو رکنی بینچ کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی والدہ کی بیٹے کی پیشی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لیاری کے گینگسٹر عذیر بلوچ کی فوج کو حوالگی کی تصدیق کردی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے جواب جمع کرادیاکہ عزیر بلوچ کو11 اپریل2017 کو پاک فوج کے حوالے کیا گیا 

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزم عزیر بلوچ کو میجر محمد کے حوالے کیا تھا۔ اے آئی جی لیگل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔عدالت نے  سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی والدہ رضیہ بیگم نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ جنوری 2016 میں عزیر بلوچ کی گرفتاری ظاہر کی گئی۔ ملزم کو 12 اپریل 2017 کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ خدشہ ہے عزیر بلوچ کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)زرائع کے مطابق مشتعل افراد نے سلمان خان پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فلم ساز رمیش ترانی کو فلم کی شوٹنگ روکنے کو کہا، جس کے باعث فوری طور پر فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب پولیس نے صورت حال پر قابو پاکر سلمان خان کو بحفاظت ان کے گھر پہنچا دیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے مقامی بدمعاش لارنس بشنوئی نے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔
سلمان خان چند روز قبل کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کے سلسلے میں جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جب کہ گینگسٹر کی دھمکی کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ گینگسٹر کا تعلق راجھستان کی ایک ایسی برادری سے ہے جو کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ کرنے والے گروپ کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ہی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز سے سپرہائی وے اور لیاری میں  مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کےبعد رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیںجب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت شمشیرخان،عطا اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف زفیر پٹھان کے نام سے ہوئی جب کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بم حملے اوربھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

دوسری جانب لیاری میں رینجرز سے ہونے والے مقابلے کے دوران بابالاڈلا گروپ کے 2 کارندے مارے گئے۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ہلاک  ملزمان کی شناخت عادل عرف رندعرف سلمان،معید کےنام سےہوئی جب کہ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بم حملوں،اغوابرائےتاوان،بھتاخوری میں ملوث تھے۔

ایمز ٹی وی(لیاری)رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔ دبئی چوک اور ریکسر لائن میں الگ الگ ٹاکرا ہوا۔ مارے گئے ملزمان ستر سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے

ترجمان رینجرز کے مطابق رات گئے دبئی چوک لیاری میں ملزمان نے رینجرز کی موبائل پر فائرنگ کی ۔ چاک و چوبند رینجرز نے جوابی کارروائی کی ۔کارروائی میں گینگ وار کے دو اہم کارندے مارے گئے۔ ملزمان کی شناخت شہبازعرف شیبو اور ناظم عرف شرابی کے نام سے ہوئی۔

ادھر ریکسر لائن لیاری میں بھی رینجرز کا جرائم پیشہ افراد سے ٹاکرا ہوا ۔ مقابلے میں تین گینگسٹر کو ہلاک کر دیا گیا ۔مارے جانے والے ملزمان کے نام علی عرف جھٹ پٹ، امیر بخش اور خدا بخش معلوم ہوئے۔ ملزمان 74 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔