نیو یارک: پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے آٹھویں گلوبل فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مہم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب میں ہم آہنگی کے فروغ کے اپنا کردار ادا کرے گا، مختلف ممالک میں اسلام کے خلاف مہم نفرت کا باعث بن رہی ہے، دنیا کے کئی حصوں میں مذاہب کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر صادق خان کو لندن کا پہلا مسلمان میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لندن تمام ثقافتوں اور مذہبوں سے تعلق رکھنے والا شہر ہے اور صادق خان کا اس شہر کے مئیر کے طور پر منتخب ہونا نوجوان برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم مثال ہے جمائمہ کا کہنا تھا مجھے افسوس ہے کہ ان کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ اور کنزرویٹو جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم نے کچھ خاص اثر نہیں دکھایا واضح رہے کہ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان تاریخ میں لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے حریف کے طور پر جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔
ایمز ٹی وی (پاکستان) اسلام دیگر مذاہب کے مقابلے میں جواں سال ہے۔۔ اس کے ظہور پذیر ہوئے صرف 1400 سال گزرے ہیں۔ لیکن، جس تیزی سے یہ پھیل رہا ہے، یہ رواں صدی کے دوران دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
یہ پیشن گوئی ہے ’پیو رسرچ سنٹر‘ کے ماہر شماریات کی، جو کہتےکہ عقائد کی بنا پر اعلیٰ شرح پیدائش ان کی نمو کو تیز کرتی ہے۔ ماہ رواں کے آغاز پر جاری کردہ ’پیو رسرچ‘ کے سروے رپورٹ کی یہ ہیڈ لائین ہے جس میں مذاہب کے مستقبل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ رجحان جاری رہا، تو 2070ء میں مسیحیت پیچھے رہ جائے گی اور اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ پیو کے ’ریلیجن اینڈ پبلک لائف پروجیکٹ‘ کے صدر دفتر میں ہونے والے حالیہ سمینار میں بحث کے دوران ماہرین شماریات کے پینل نے رپورٹ کے نتائج پر بحث کی۔
رپورٹ کے نمایاں محقیق، کونرڈ ہیکٹ کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں شرح پیدائش دو اشاریہ ایک فی خاتون، جبکہ مسلم خاتون کے ہاں یہ شرح اوسطاً تین بچوں کی ہے۔ اسی دوران، مسلمانوں کی ایک تہائی پندرہ برس کی عمر میں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان آبادی میں دیگر مذاہب کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے جو شرح نمو میں اضافہ کے اہل ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافے کی شرح رکھتا ہے۔
لیکن، پیو پروجیکٹ افریقہ کے بارے میں تھا، جہاں توقع ہے کہ اس کی آبادی 2050ء تک دوگنی ہوجائے گی، یعنی ایک ارب نئے انسان جو اسلام اور مسیحیت کے ماننے والے ہوں گے۔ امریکہ میں مسلمان ایک سے لے کر دو فیصد کی شرح سے بڑھیں گے جبکہ یورپ میں اس اضافے کی شرح چھ تا دس فیصد ہوگی۔
برطانوی پاپولیشن اسٹیڈیز کے پروفیسر ڈیوڈ ووس کہتے ہیں کہ نتائج کو صدیوں کی بنیاد پر دیکھنا چاہئے اور یہ سمجھنا چاہئے کہ بڑی آبادی کسی کے غلبے کی ضامن نہیں۔ بقول اُن کے، ’معاشی اور ثقافتی پیداور اہم ہے۔ ممالک عالمی معشیت اور طاقت میں تعداد کا مقابلہ اثر و رسوخ سے کرسکتے ہیں۔‘