Sunday, 10 November 2024

ایمزٹی وی(صحت)محکمہ صحت کے مطابق پولیو وائرس کا شکارہونے والے بچے نصیب اللہ کی عمر24 ماہ جبکہ تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے موزارہ سے ہے، محکمہ صحت فاٹاکے مطابق جس علاقے میں بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے وہ ناقابل رسائی علاقہ ہے، مذکورہ علاقہ شمالی وزیرستان کے ان 46 دیہات میں شامل ہے جہاں حال ہی میں رسائی حاصل کی گئی ہے، مذکورہ بچے کو ایک بار ویکسین بھی پلائی گئی، تاہم بچے کو18 جون کو بی ایچ یو بنگی والا لایا گیا تو اس کی دائیں جانب پولیو اٹیک ہونے کی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت فاٹا کے مطابق اب اس دور دراز علاقے میں بھی بہتر منصوبہ بندی کے باعث پولیوکاوائرس قابومیں ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی)زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فاٹا کے علاقوں میں عوام کو بااختیار بنانے اوران کے مسائل حل کرنے کے لیے بلدیاتی نظام قائم کرنے کافیصلہ کیاہے،اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا سردارمہتاب عباسی کی سربراہی میں جلدہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں وفاقی حکومت کے نمائندے، تمام پولیٹکل ایجنٹس، آئینی وقانونی ماہرین، فاٹاکے منتخب ارکان سینیٹ وقومی اسمبلی اوربلدیاتی قوانین مرتب کرنیوالے ماہرین کو شامل کیاجائے گا