Tuesday, 05 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے توانائی کے شعبے میں تقریباً دس کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ بے ضابطگیوں میں واپڈا اور وزارت پانی بجلی کی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران حکومت نے تقریباً بیس کھر ب روپے پاور سیکٹر کودیئے۔ یہ ہی نہیں اس عرصے میں بجلی کےنرخوں میں تقریباً دو سو فیصد کا اضافہ بھی کیا گیا۔آڈیٹر جنرل کی تحقیقات کے مطابق ان مالی بے ضابطگیوں میں واپڈا، اور وزارت پانی وبجلی کی ذیلی کمپنیاں شامل ہیں۔ آڈیٹر جنرل نے گزشتہ پانچ سال کے چالیس کھرب روپے غیر تصفیہ شدہ اکاؤنٹس پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں۔ صرف واپڈا میں ہی تین سو انہتر ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات اور ادائیگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نادہندگان کے میٹرز نکال دیئے جانے کے باوجود ان کو بجلی کی فراہمی جارہی رہتی ہے۔ نجی پاور پلانٹس اور ٹھیکیداروں سے بھی پندرہ ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی گئیں۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ماضی میں امریکی پالیسیاں ایرانی عوام کے خلاف رہیں۔ جوہری توانائی معاہدہ ایران اور امریکا اختلافات کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکی پالیسیاں ایرانی عوام کے مفاد کے خلاف رہی ہیں۔ ماضی بھول نہیں سکتے لیکن مستقبل پر نظر رکھنی چاہیئے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں نے عمران خان کے خلاف 7 نکاتی چارج شیٹ پیش کردی ہے۔تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 10بانی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف "اسٹیٹس کو" کی جماعت بن چکی ہے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی ہوئی،2013 کے الیکشن میں ٹکٹ فروخت کئے گئےعمران خان سے سوال ہے کہ پارٹی کے اندر کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں کی جا رہی ؟ پارٹی کے دیرینہ کارکن کہتے ہیں اعظم سواتی سمیت شو کاز نوٹس دئیے گئے لوگ عمران خان کے ہی منتخب کردہ تھے کے پی کے کے وزیر اعلٰی پرویز خٹک نے اقربا پروری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے عمران خان دوسروں کو الزام دینے کی بجائے خود ذمہ داری قبول کریں اور دو ہفتوں میں عوامی عدالت میں آئیں۔

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )عطا آباد ٹنل کے افتتاح کے تین دن بعد ٹنل تعمیر کرنے والی چینی کمپنی نے ٹنل سے ٹرکوں کے گزرنے پر پابندی لگادی جس کی وجہ سے چینی سامان سے لدے سینکڑوں ٹرک بالائی ہنزہ میں پھنس کررہ گئے ہیں 14ستمبر کے روز وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے عطاآباد میں بنائے گئے ٹنل کا افتتاح کردیاتھا جس کے بعد رات کے اوقات میں ٹرکوں سمیت تمام ٹریفک کے گزرنے کی اجازت دیدی گئی تھی اس دوران چینی سامان سے لدے سینکڑوں ٹرک عطاآباد ٹنل کے ذریعے گلگت اورملک کے دوسرے حصوں کیلئے روانہ ہوگئے جس کے بعد عطا آباد جھیل میں کشتی سروس چلانے والے کشتی آپریٹر بھی کاروبار بند کر کے چلے گئے مگر اچانک ٹنل تعمیر کرنے والی چینی کمپنی نے ٹرکوں کے ٹنل سے گزرنے پرپابندی لگادی گئی ہے جس کی وجہ سے چینی سامان سے لدے ٹرک بالائی ہنزہ میں پھنس کر رہ گئے ہیں اس صورت حال میں نہ صرف تاجر پریشان ہیں بلکہ عید قریب آنے پرٹرک ڈرائیور بھی پریشان ہو کے رہ گئے ہیں اس صورتحال حال پر ممتاز کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت وسابق صدر امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد علی قائد نے کہاہے کہ ٹرکوں کے ٹنل سے گزرنے پر پابندی کے فیصلے سے تاجر برادری سخت پریشان ہے انہوں نے کہا کہ ا س حوالے سے ہم نے انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے مگر انتظامیہ نے صاف جواب دیدیا کہ چینی کمپنی کے ذمہ دار حکام انتظامیہ کی کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ٹنل پر ٹریفک شروع ہونے کی وجہ سے عطاآباد جھیل سے کشنی سروس بھی بند ہوگئی ہے اور کشتی آپریٹر بھی چلے گئے ہیں اس صورتحال میں تاجر اپنا سامان کیسے ملک کے دوسرے شہروں میں پہنچائیں انہوں نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام کو ٹنل سے ٹرکوں کے گزرنے پر عائد پابندی ہٹانے کے احکامات جاری کریں۔

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو گندگی اور کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت گلگت کو پلاسٹک فری شہر بنانے کیلئے قانون سازی کریگی اور شہریوں کو کپڑے اور کاغذ کے تھیلوں کے استعمال کی جانب راغب کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں جس کیلئے تمام شہریوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ بحیثیت مسلمان ہمیں صفائی پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اپنے دکانوں کا کوڑا کرکٹ سڑک پر پھینکنے کے بجائے کسی تھیلے میں جمع کرکے دکان کے باہر رکھے جہاں سے محکمہ بلدیہ کے اہلکار جمع کر کے مناسب انداز میں تلف کرینگے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء کو میں خود بھی صفائی چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرونگا۔ اگر محکمہ بلدیہ کی کوئی غفلت نظر آئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ایمز ٹی وی (پشاور)پشاور میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے،سیکیورٹی گارڈز تعینات نہ کرنے، بیریل اور کلوز سرکٹ کیمرے اور خاردار تاریں نہ لگانے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیاگیا۔ پولیس نے چھاپے مار کر چھ تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کرنے کے باوجودفول پروف سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر مقدمات درج کرلئے گئے پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ وسٹرائیک آپریشن کے دوران سیکیورٹی آرڈینینس کی خلاف ورزی پر 60افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

ایمز ٹی وی (پشاور)پشاور میں قومی احتساب بیورو نے اعلیٰ سرکاری افسران کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا ، مردان اور ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بعد ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اعلیٰ افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔نیب کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز گرفتارکئے گئے مردان یونیورسٹی کے وائس چانسلر احسان علی ، پروفیسر ڈاکٹر سید سخاوت شاہ اور سابق وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر محمد عزیز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔تعلیم جیسے مقدس شعبے سے تعلق رکھنے والے ان افسران پر غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ نیب نے قومی خزانے کو لوٹنے کے الزام میں ورکرز ویلفیئرز بورڈ کے چار افسران اور کنٹریکٹر کو بھی حراست میں لیا ہے۔ساڑھے تین ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ان اعلیٰ افسران میں سابق سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ عزیز الرحمان ، ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد ابرار حسین ، سابق ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر بورڈ عمران خان ، وزیر کنٹریکٹر و سپلائر محمد اکبر اعوان اور پراجیکٹ آفیسر ورکرز ویلفیئر بورڈ عرفان قریشی شامل ہیں۔عدالت نے پانچوں ملزمان کو ابتدائی سماعت کے بعد بارہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

 

ایمز ٹی وی (پشاور)قومی ترانہ ایک ایسی بنیادی چیز ہے جو ہر شخص کو اسکول کے زمانے میں پڑھایا اور یاد کرایا جاتا ہے لیکن ہمارے یہاں الٹی گنگہ بہے رہی ہے پشاور میں ناظمین کے اجلاس میں کوئی بھی پورا قومی ترانہ نہیں سنا سکا۔

ایمز ٹی وی (ہری پور)تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت سزا ئے موت کے مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، ہری پور سینٹرل جیل میں صبح سویرے قتل کے ایک مجرم حاجی شبیر کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے، جیل انتظامیہ نے پھانسی کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مجرم کی میت لواحقین کے حوالے کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں 200 سے زائد مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔